ٹیکنیکل سکلز اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کر رہے ہیں:وزیرصنعت 

لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ہنرمندوں نوجوانوں کی بہت ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں وہ صوبے بھر میں قائم ٹیکنیکل سکلز سکھانے والے اداروں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کر رہے ہیں۔پونچھ ہائوس لاہور میں ورثہ اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ کی کوششوں کو اجاگر کرنے والی کافی ٹیبل بک ’’ٹائم لیس ٹریڑرز‘‘ کی رونمائی کیلئے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا گجرات کی فرنیچر انڈسٹری کو عالمی معیار تک پہنچانے کیلئے ایک کالج قائم کیا جا رہا ہے۔ وہ اپنے ساتھی وزراء سے کہتے ہیں کہ اگر ہم سب ذمہ داری سے اپنی وزارتوں کے کام دیکھیں تو نہ صرف ملکی نوجوانوں کو بہتر روزگار مل سکتا ہے بلکہ ہماری معیشت کی مضبوطی ہمیں عالمی مالیاتی اداروں کے قرض سے بھی نجات دلا سکتی ہے۔ احسان بھٹہ نے کہا نئی نسل کو نہ صرف اپنی تاریخ سے آگاہی دینی ہے بلکہ تاریخ کی شاہکار عمارت اپنے اصل روپ میں محفوظ بنانے سے ملکی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن