لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہِ محرم الحرام میں وحدت، اتحاد اور امن قائم رکھنا تمام اہلِ اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ باہمی اختلافات اور بگاڑ نے اہل اسلام کیلئے بڑی مشکلات پیدا کی ہیں، جس کا تمام تر فائدہ اسلام دشمن اور اسلاموفوبیا میں مبتلا قوتیں اْٹھارہی ہیں۔ آئین پاکستان کے مطابق پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کے بنیادی حقوق اور دینی مسالک کا احترام و حفاظت سب کا فرض ہے۔ ملی یکجہتی کونسل ماہِ محرم الحرام اور یومِ عاشورہ پر امن کو یقینی بنانے کیلئے ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کا ماحول قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں اور دیگر رہنماؤں نے ماہِ محرم الحرام میں تمام دینی جماعتوں اور قائدین کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی پرزور اپیل کی ہے۔
ماہ محرم میں امن قائم رکھنا تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری : صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
Jul 05, 2024