نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ایک تحقیقی مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، احمد آباد، بنگلور، چنئی، حیدرآباد، کولکتہ، ممبئی، پونے، شملہ اور وارانسی میں اموات کی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں سموگ اپنی مکمل ہلاکت خیزیوں کے ساتھ تباہی مچا رہا ہے اور 10 بڑے شہروں میں ہونے والی تمام اموات میں سے 7 فیصد سے زیادہ کا تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔ تحقیقی مطالعے کے نتائج کے مطابق احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کولکتہ، ممبئی، پونے، شملہ اور وارانسی میں سموگ سے شہریوں کے پھیپھڑے سکڑ رہے ہیں۔ عالمی ادارہ کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2019 تک اوسطاً 33 ہزار اموات فی برس ہوئیں۔ جس کی وجہ صحت کی مقرر کردہ سطح سے آلودگی زیادہ ہونا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے جہاں اس سے سالانہ 12 ہزار اموات ہوتی ہیں۔
بھارت کے 10 بڑے شہروں میں 7 فیصد اموات فضائی آلودگی سے ہونے کا انکشاف
Jul 05, 2024