میکسیکو: ٹرک سے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کی 19 تشدد زدہ نعشیں برآمد

میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز) میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب ایک  ٹرک سے 19 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرک سے پائی جانے والی لاشوں میں سے 5 افراد کے جسم میں گولیوں کے زخم موجود تھے۔ نعشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں۔ میکسیکو کے صدر نے ہلاکتوں کی وجہ کارٹیل (ڈرگز سمگلنگ)  تشدد سے منسوب کیا اور کہا کہ متاثرین میں سے کچھ گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے۔ صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 کارٹل گروپس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے تاہم علاقے میں موجود لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن