غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی،کل تعداد 637,627 ہوگئی 

Jul 05, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے  وقت )  پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی   اب تک کل تعداد 637,627 تک ہوگئی ہے04    جولائی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 637,627 تک ہو گئی  ہے۔ 21 جون سے 04 جولائی تک 16,646 افغان باشندوں میں 7345 مرد، 4732 خواتین اور 4369 بچے شامل ہیں جو  اپنے ملک چلے گئے  ہیں ۔

مزیدخبریں