شرقپورشریف، فیروزوالہ( نامہ نگاران) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی فیض پور کلاں (چکی گھیرا) میں سابقہ دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے امام مسجد قاری محمد حنیف کوقتل جبکہ اس کے بیٹے کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ حملہ آور فرار ہو گئے امام مسجد قاری محمد حنیف اپنے بیٹے فیضان چھ سالہ کے ہمراہ مقامی مسجد میں الصبح نماز پڑھانے کے لیے مسجدجا رہا تھا جب وہ مسجد قریب پہنچے تو راستے میں کھڑے موٹر سائیکل سوار عبدالجبار گھچہ اور نوید وغیرہ نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں قاری محمد حنیف موقع پرجان کی بازی ہارگیا جبکہ اس کا بیٹا چھ سالہ فیضان شدید زخمی ہو گیا۔