چلڈرن ہسپتال: نومولود بیٹے کے ورثاء کو مردہ بچی تھما دی گئی‘ گھر پہنچنے پر انکشاف

Jul 05, 2024

لاہور(نامہ نگار)گوجرانوالہ سے علاج کیلئے چلڈرن ہسپتال لاہور میں لایا گیا بچہ مبینہ طورپرتبدیل کر دیا گیا۔ بچے کے والد عرفان اکرم نے بتایا کہ اس کے ہاں چار روز قبل بیٹا پیدا ہوا۔بیماری کی حالت میں بچے کو علاج کے لئے چلڈرن ہسپتال لایاگیا۔ ہسپتال کے عملے نے چھ گھنٹے بعد بچہ مردہ قرار دیتے ہوئے لاش واپس کر دی۔ ہم گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ہسپتال انتظامیہ نے بیٹے کے کپڑوں میں مردہ بچی حوالے کر دی۔ نصیر آباد پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں