اقلیتوں کیلئے دوہرے    ووٹ کا حق ہائیکورٹ میں سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو اہم آئینی امور پر معاونت کی ہدایت کر دی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہم نے متعدد بار بل اسمبلی میں جمع کرایا لیکن ٹیبل ہی نہیں کیا گیا، عدالت حکومت کو ہدایات جاری کر سکتی ہے؟درخواست گزار وکیل آسیہ اسمعیل نے عدالتی معاونت کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔

ای پیپر دی نیشن