اسلام آباد (وقائع نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے وفاقی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے پر پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ترنول میں جلسہ کرنے کا این او سی جاری کر دیا گیا ہے جس پر وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 26 جون کو آرڈر کیا گیا اور ہمیں جلسے کی تیاری کے لئے صرف ایک دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیا اب ڈی سی آپ کو جلسے کے لئے بندے بھی لا کر دے؟ جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ دریں اثناء تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر عامر مغل کو رمنا پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل 6جولائی کے چونگی نمبر 22 ترنول کے انعقاد کے امور طے کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے دفاتر گئے تھے۔