پشاور ( بی بی سی) خیبر پی کے کے وزیر ماحولیات فضل حکیم خان کا پشتو زبان میں ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ انٹرویو مقامی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر ماحولیات فضل حکیم خان سے سوالات کیئے گئے ہیں۔ تاہم ان سوالات کے جواب میں انھیں خاصے مبہم اور غیر واضح جوابات ملے۔ انٹرویو میں پہلا سوال یہ تھا کہ یہ اہم وزارتیں ہیں اور کیا فضل حکیم کے پاس اس بارے میں کوئی تعلیم یا تجربہ ہے، تو انھوں نے اس کا ہاں یا نہ میں جواب نہیں دیا لیکن پھر کہا کہ ’ہسپتالوں سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس میں بہت گند ہوتا ہے اور یہ پھر فیکٹریوں میں لے جاتے ہیں جہاں مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں جیسے بچوں کی چوسنیاں جو انتہائی خطرناک ہے اور ان کی کوشش ہے کہ ماحول کو صاف رکھنے کے لیے وہ اس کو کنٹرول کریں گے۔
ہسپتالوں کے کچرے سے بچوں کی چوسنیوں سمیت اشیا بنائی جا رہیں، وزیر ماحولیات کے پی کا انٹرویو میں مبہم جواب
Jul 05, 2024