وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس 5 جولائی کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو انٹیلی جنس رپورٹ پر برطرف کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ رپورٹ جاری کرے گا۔ پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ڈسکوز سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بجلی چوری روکنے اور وصولوں پر 5 تا 10 فیصد رقم بطور انعام ملے گی۔ کابینہ کمیٹی ترمیمی آئل ریفائننگ پالیسی ڈسکوز سپورٹ یونٹ سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن