اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر خاور مانیکا نے فیصلے کیلئے ایک ماہ کی وقت کی پابندی ختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ خاور مانیکا نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بظاہر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن عدالت دبائو میں لگ رہی ہے، اپیلوں پر فیصلے کیلئے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لیے جائیں۔
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی فیصلے کیلئے ایک ماہ پابندی ختم کرنے کی درخواست
Jul 05, 2024