شوگر ملز ریفرنس‘ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج ندیم گلزار نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہرمرتبہ پرائیویٹ ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیتے ہیں، پانچ اگست کو حمزہ شہباز کا میڈیکل سرکاری ہسپتال سے کروا کر پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن