اسلام آباد (خبر نگارخصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اے پی سی آئندہ ہفتے ہو سکتی ہے۔
آپریشن عزم استحکام، وزیراعظم نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کر لیا
Jul 05, 2024