حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے جلالپور بھٹیاں کے قریب دریائے چناب کے حفاظتی بند کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی بند اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ،ایکسئین ایری گیشن قادر آباد ڈویژن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب کے حفاظتی بند کا دورہ کر تے ہوئے محکمہ ایری گیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی بند کی ضروری مرمت اور تمام حفاظتی انتظامات کو ہر لحا ظ سے یقینی بنایا جائے۔