بڑاگھر (نامہ نگار)نواحی گاؤں مانہ ٹبہ سے بارات موٹر وے ننکانہ انٹر چینج کی طرف جا رہی تھی کہ کھیا ڑے کلاں کے قریب عثمان ڈوگر کی گاڑی تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں35 سالہ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ زخمیوں میں 50 سالہ جان محمد، 48 سالہ نصراللہ اور 26 سالہ زین شامل ہیں۔