تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے :ڈاکٹر اسلم خان  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ حکمران قوم کے جمہوری و سیاسی حقوق سلب کر کے جبر کے جس نظام کو بڑھاوا دے رہے ہیں وہ جمہوری اقدار کے قتل کے مترادف ہے (ن) بطور اپوزیشن اپنے احتجاج بھول گئی ہے پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں سیاسی مخالفین کو پارلیمان کے اندر اورباہر اپنا موقف بیان کرنے کا مکمل موقع دیا اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگانے کا کوئی اقدام نہ اٹھا کر جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ۔ حکومت عوامی مشکلات کے حل کی بجائے پی ٹی آئی کو دبانیمیں لگی ہے، یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن