ننکانہ صاحب( نامہ نگار )رائے سلطان بھٹی کو ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔ وہ اس سے قبل راولپنڈی میں بطور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور لاہور آفس میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد زیادہ سے زیادہ افراد باالخصوص خواتین کے شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔
رائے سلطان بھٹی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ صاحب تعینات
Jul 05, 2024