راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی نے ظالمانہ ٹیکسوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے سمیت حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف آج جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا اس امر کا اعلان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری انجینئر مبین صدیقی نے گزشتہ روز عہدیداروں اور ذمہ داران کے اجلاس میں کیا، انہوں نے کہا کہ پہلے دہشت گردی اور بم دھماکے ہوتے تھے اب ٹیکس گردوں سے مقابلہ ہے قوم کا، بجلی اور پیٹرول بموں سے عوام کو قتل کیا جارہا ہے،بجلی کے بلوں میں شامل غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے پٹرولیم مصنوعات پر 10 فیصد لیوی ٹیکس کم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کو سستا کیا جائے عوام پر عائد کئے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے مرکزی مسلم لیگ اس حوالے سے 5 جولائی نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی اور راولپنڈی میں ہر پی پی کی سطح پر مظاہرہ کرے گی۔