شہری کی آنکھ ضائع کرنے پر زخمی کے میڈیکل کے خلاف درخواست مسترد 

Jul 05, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز کی عدالت نے شہری کی آنکھ ضائع کرنے پر چکوال کے تھا نہ ڈھڈیال میں درج مقدمہ میں مضروب کی میڈیکل کے خلاف درخواست مسترد کردی گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزم حمید انور بیگ کے وکیل ملک وحید انجم نے موقف اختیار کیاکہ میڈیکل کو چیلنج کیاتھا خود ساختہ ضرب ہے جس سے مدعی مقدمہ شہری یاسر عباس کی آنکھ ضائع ہوئی استدعا ہے کہ درخواست منظور کی جائے اور دوبارہ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیاجائے دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نیئر عباس اعوان نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ آنکھ پر ضربات خودساختہ نہیں ہوسکتیں چکوال کی مقامی عدالت سے ملزم کی درخواست پہلے ہی خارج ہوچکی استدعا ہے کہ درخواست خارج کی جائے وکلا  کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم حمید انور بیگ کی درخواست مسترد کردی واضح رہے کہ ملزم حمید انوربیگ چکوال کے سابق ضلعی وائس چیئرمین خورشید انور بیگ کا حقیقی بھائی ہے۔

مزیدخبریں