ودہولڈنگ ٹیکس سے آٹا فی تھیلا 90 روپے مہنگا ہوجائے گا،رضا احمد شاہ 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے رہنما رضا احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں آٹا پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سے آٹا فی تھیلا 90 روپے مہنگا ہوجائے گا مہنگائی کے اس دور میں ٹیکس لگا کر آٹے جیسی بنیادی ضرورت کو مہنگا کرنا اپنے عوام پر ظلم ہے نت نئے ٹیکس لگا کر بنیادی چیزیں مہنگی کی جارہی  ہیں اورایک ہی جنس کی مختلف قسمیں بنا کر بدعنوانی کی راہ ہموار کی جارہی ہے موجودہ حکومت صنعت کو تحفظ دینے کی بجائے صنعت کش حکمت عملی پر عمل پیرا ہے رضا احمد شاہ نے کہا کہ حکومتی معاملات اور ان اقدامات سے ہر طبقہ شدید فکرمند ہے بے چینی کا شکار ہے لوگ اپنا کاروبار بند کرنے کا سوچ رہے ہیں ان حالات میں ہمارے ملک میں کون سرمایہ کرے گا حکومت عوام اور اپنے کاروباری لوگوں پر رحم کرے فلور ملز رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر آٹے پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرے ۔

ای پیپر دی نیشن