31  گاڑیوں کی چیکنگ، ملاوٹ ثابت ہونے پر 7 ہزار لیٹر دودھ تلف

Jul 05, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ڈیری سیفٹی ٹیموں کی راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 31 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ 11 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ۔ دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 7 ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر دیا گیا۔ مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر 19 گاڑیوں میں موجود ہزاروں لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کسی کو بھی انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں