راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد اقبال نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کوعمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے اے این ایف پولیس دینہ نے 6جون2022کو عبدالمتین نامی ملزم کے خلاف بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ9-Cکے تحت مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 1سال قید بھگتنا ہو گی۔