آئی ایل او کا نیا لیبر کوڈ پاکستان محنت کشوں کیساتھ دشمنی ہے، ڈاکٹر عظیم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مزدور تنظیموں کی نئے لیبر کوڈ پر مشاورت پی ٹی یو سی اور مزدور اکٹھ کے زیر اہتمام نئے لیبر کوڈ کے حوالے سے ڈی ڈبلیو ای اسلام آباد کے آفس میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس اجلاس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم اور پروفیسر محمد عمر تھے اجلاس کی صدارت پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز نے کی اس اجلاس میں شیخ خالد محمود سیکرٹری جنرل جیکا یونین سول ایوی ایشن اتھارٹی،چوہدری عنصر ایوب وڑائچ سیکرٹری جنرل فرینڈ ز یونین او جی ڈی اسی ایل ابرار حسین شاہ مزدور کسان پارٹی۔۔راجہ عبدالمجید سرپرست اعلی میونسپل لیبر یونین اے سی بی آصف رسول کھوکھرجوائنٹ سیکرٹری ریلوے ورکرز یونین سی بی اے عبدالمناف چئیرمین آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن۔۔محمد صدیق پاک پی ڈبلیو ڈی یونین۔۔شوکت سلہری پاک  پی ڈبلیو ڈی یونین۔۔شاہد انور ایڈووکیٹ صدر ۔پی ٹی یو ڈی سی شمالی پنجاب۔۔چوہدری اسحاق چئیرمین ایپنک ..سردار سچل ایڈووکیٹ آر ایس ایف،راجیش کمار آر ایس ایف نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم اور پروفیسر محمد عمر نے کہا کہ آئی ایل او کا مرتب کردہ نیا لیبر کوڈ پاکستان کے محنت کشوں کے ساتھ کھلی دشمنی کے مترادف ہے اس نئے لیبر کوڈ کے خلاف ہم ہر فورم پر نہ صرف مخالفت کریں گے بلکہ اس نئے لیبر کوڈ کے خلاف پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے اور آج کے اجلاس میں ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم اس نئے لیبر کوڈ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اس فیصلے کی تائید اجلاس میں شریک تمام مزدور تنظیموں نے کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن