وفاقی حکومت آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرے ،عاطف اکرام شیخ

Jul 05, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرے اور بغیر کیپسٹی چارجز کے سستے ذرائع سے بجلی پروکیور کرے،بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ شہری بدامنی اور کاروباری برادری کیساتھ عدم اطمینان کا باعث بن سکتا ہے۔وفاقی حکومت کو آئی پی پیز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے اور قومی مفاد میں صنعتوں  کے لیے بجلی کی سستی قیمتوں کو یقینی بنانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک،نائب صدر طارق جدون،نائب صدر قرۃالعین،میاں اکرم فرید،کنونئیر ڈپلومیٹک کمیٹی محمد احمد،چئیرمین کوارڈنیشن ملک سہیل حسین و دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ انیس سو چورانوے سے آئی پی پیز کیساتھ کنٹریکٹ کے مسائل میں پھنسا ہوا ہے۔بجلی کے بے تحاشہ نرخوں نے بڑے پیمانے پر صنعتی بندش اور ملازمتوں کے خاتمے کو جنم دیا ہے۔چالیس کمپنیوں کو دو ٹریلین کی ادائیگی معاشی طور پر مفلوج کر رہی ہے۔ آئی پی پیز اس وقت بھی ادائیگیاں وصول کرتے ہیں جب بجلی پیدا نہ ہو یا فراہم نہ ہو۔

مزیدخبریں