اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد پریس کلب مظاہرہ کے حوالے سے ترجمان پولیس نے کہا کہ 80/90 مظاہرین نیشنل پریس کلب کے باہر جمع تھے جن کے لئے سکیورٹی اقدامات کئے گئے تھے مظاہرین نے ٹائر جلا کر آگ لگائی اور سڑک بلاک کرکے لوگوں کی آمدورفت بند کردی پولیس نے مظاہرین کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی اور مذاکرات کئے مگر مظاہرین ریڈزون جانے کے لئے بضد تھے ،مظاہرین نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے ڈی چوک کی طرف مارچ کرنا شروع کردیا ترجمان نے کہا کہ پولیس کے روکنے پر مظاہرین نے دھکم پیل شروع کردی اور پولیس پر حملہ آور ہوگئے۔پولیس نے مناسب حکمت عملی اختیار کی اور مظاہرین کو ریڈ زون جانے سے روک لیاپولیس نے 06 مشتعل افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ریڈ زون میں ہر قسم کے احتجاج اور مظاہرے پر پابندی ہے۔