اسلام آباد(فیصل عرفان)بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمار بھی پوٹھوہاری زبان اور پوٹھوہاریوں کے دلدادہ نکلے،پوٹھوہاری زبان کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دیدی،گذشتہ روزسینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن کے ریڈیو پوٹھوہاری میلہ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوٹھوہاری نہایت میٹھی زبان ہے، پوٹھوہاری زبان یہاں پڑھانے کا سلسلہ شروع کیاجائے،نصاب میں بطور مضمون اسے شامل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار کے لوگ بے حد ملنسار ہیں مجھے ذاتی طور پر پوٹھوہاری زبان بہت پسند ہے، آج ہمارے استاد عرفان صدیقی کی وجہ سے میں نے خالص پوٹھوہاری زبان سن لی،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی پوٹھوہار میلہ لے کر جائیں، ہم بلوچستان میں آپ کو سہولیات دیں گے۔
دنیش کمار بھی پوٹھوہاری زبان کے دلدادہ نکلے، نصاب میں شامل کرنیکی تجویز دیدی
Jul 05, 2024