پاکستان کسٹمزکے 33 رکنی انسپکٹرز پر مشتمل وفد کاموٹروے پولیس آفس کا دورہ 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسٹمز اکیڈمی میں زیر تربیت پاکستان کسٹمزکے 33 رکنی انسپکٹرز پر مشتمل وفد نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ انسپکٹرز کو اے آئی جی شاہ اسد، ڈی ایس پیز عاصمہ نقوی اسد عباس نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکر دگی، آپریشنز معاملات، کردار اور ڈھانچے پرتفصیلی بریفنگ دی۔انسپکٹرز کو 130 ہیلپ لائن اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کراویا گیا۔اس موقع پر اے آئی جی شاہ اسد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پاکستان کسٹمز باہمی اشتراک سے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے کے لئے پرعزم ہیں۔  اسمگل شدہ گاڑیوں اور سامان کی روک تھام اور موثر چیکنگ کیلئے باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ امور کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن