عوامی طاقت جماعت اسلامی کیساتھ ، پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، ثمینہ احسان

Jul 05, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور "حق دو عوام کو تحریک" میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے تمام ارکان کو ہدایات جاری کیں کہ نچلی سطح پر حلقہ دروس کے ذریعے عوام الناس میں اس تحریک کو عام کیا جائے اور لوگوں کو مایوسی سے نکال کر جرات مندانہ طریقے سے اپنے حق کے حصول کیلئے جدوجہد پر آمادہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طاقت جماعت اسلامی کے ساتھ ہے ،ہم عوام کے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ناظمہ ضلع اسلام آباد نے کہا کہ اشرافیہ کو تمام تعیشات حاصل ہیں جب کہ عوام بنیادی ضروریات کے لیے پریشان حال ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،سلیب سسٹم  اور بھاری ٹیکسز عوام کا خون چوسنے کے ظالمانہ طریقے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد کی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین سے اپیل کی کہ ظلم کی اس چکی میں پسنے کے بجائے اس موقع پر جماعت کا ساتھ دیں تاکہ اس استحصالی نظام سے عوام کو چھٹکارا مل سکے۔

مزیدخبریں