اسلام آباد(خبرنگار)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے یورپین آرگنائزیشن برائے نیو کلیئر ریسرچ کے دو رکنی وفد کی اسلام آباد کیمپس میں میزبانی کی۔ وفد میں ڈاکٹرLuciano Musa، پروجیکٹ لیڈر ALICE، (A Large Ion Collider Experiment) CERN، اور ڈاکٹر Luca Malgeri سینئر محقق شامل تھے۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر ظفر یاسین، ڈائریکٹر سرن سیکریٹریٹ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور ڈاکٹر الطاف الرحمن، ڈائریکٹر سرن، سوئٹزرلینڈ بھی شامل تھے 2008 میں ALICE میں شمولیت اور 2012 میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے بعد سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سائنسی تحقیق کو فروغ دینے میںسرن کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
یورپین آرگنائزیشن برائے نیو کلیئر ریسرچ کے وفد کی کامسیٹس یونیورسٹی آمد
Jul 05, 2024