اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ڈس ایبلڈ افراد پر مشتمل نئی کرکٹ ٹیم سکائی واریئرز کی تقریب رونمائی کے حوالے سے دس اوورز پر مشتمل ایک نمائشی کرکٹ میچ کا شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کیا گیا، سکائی واریئرز کے مدمقابل ڈی ٹرمنٹ کرکٹ ٹیم تھی، میچ کے مہمان خصوصی رومانیہ کے پاکستان میں سفیر ایڈورڈ تھے جبکہ گیسٹ آف آنر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی تھے ، دیگر مہمانوں میں نیشنل۔پریس کب کے سابق صدر شکیل قرار اور اینکرز الیون کے کپتان اور سینئر اینکر سید عاصم رضا تھے، ڈی ٹرمنٹ الیون کے کپتان خاور علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنانے جس میں ارشد گجر کے 59 جبکہ کپتان خاور علی نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سکائی واریئرز کی طرف سے عبدالمنان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سکائی واریئرز نے مطلوبہ ہدف 9.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ڈس ایبلڈ افراد پر مشتمل نئی کرکٹ ٹیم سکائی واریئرز کی تقریب رونمائی
Jul 05, 2024