اسلام آباد (وقائع نگار )سی ڈی اے مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی اسی سلسلے میں سی بی اے کمیٹی مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ ٹو کے زیر اہتمام جی نائن انکوائری میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں شانداراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمودعلی،حاجی صابرحسین،چوہدری منیر،سردارنسیم ممتاز،چوہدری طارق گجر،زاہد حسین بھٹی،سردار شوکت پرویز،علی رضابلتی،ملک خالد ،ایران گل، جبران عباسی،فرید الحق شاہ،احسان اللہ خان ،انور خان ،حاجی زبیر،لالہ رحمان،رانا نسیم،گل زیب عباسی سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم سات ہزارسے زائدملازمین کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الانس دلوایا اور تمام الانسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا اوراپنے دورمیں سی ڈی اے کے چارہزارملازمین کو پلاٹ دلوائے اور مزید چارہزارپلاٹوں کی منظوری کروائی جسکی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کوہونی تھی لیکن چند مزدور دشمن عناصرنے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا جسکی وجہ سے آج بھی پلاٹوں کا معاملہ عدالتوں میں زیر التوا کا شکار ہے۔