اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے اسلام آباد پولیس ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیااس مو قع پر ایس ایس پی ٹر یفک محمد سرفراز ورک اورٹریفک پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک ڈویژن کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پرمامور افسران وجوانوں سے ملاقات کی،چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد نے ڈی آئی جی اسلام آباد کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولیات اوروفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اورحادثات کی روک تھام کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوز اور فینسی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسلام آباٹریفک پولیس کے افسران و جوان موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دینے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔
ڈی آئی جی سید علی رضا کا اسلام آباد پولیس ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Jul 05, 2024