محرم الحرام ، تمام مذہبی اجتماعات کوہر قسم کی سہولت مہیا کر ینگے، انیل سعید 

Jul 05, 2024

   اٹک(نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے ایام میں تمام مذہبی اجتماعات کوہر قسم کی سہولت مہیا کرے گی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل اٹک میں محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے، چیف آفیسر بلدیہ اٹک نے اے ڈی سی جی کے ہمراہ روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے بریفنگ دی، اے ڈی سی جی نے جلوسوں کے ابتدائی اور اختتامی مقامات کا معائنہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ ہمہ وقت چوکس رہے گی اور تمام حالات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جائے گی۔

مزیدخبریں