کھنڈہ (نامہ نگار) صد ر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 2 سردار قدیر خان صدکال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن عام آدمی کی فلاح و خدمت ہے تین ماہ میں مریم نواز نے صوبے میں وہ کام کیے جو پنجاب کی تاریخ میں نہیں ہوئے قائد میاں محمد نوازشریف کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امیدہے کہ وہ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے مسائل حل اورفعالیت کیلیے بھرپور کردار ادا کرینگے,,نوائے وقت,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات اولین ترجیحات ہوتے ہیں مگر تحریک انصاف نے جمہوری عمل سبوتاژ کرنے کی مسلسل سازشیں کررہی ہے جو قابل قبول نہیں ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھا تو یہ کسی کے حق میں بہتر نہیں ہوگا پاکستان معاشی بحرانوں کی زد میں ہے حکومت اپنی کوششوں سے ملکی ترقی کی راہ ہموار کررہی ہے ۔
وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن عام آدمی کی فلاح و خدمت ہے،سردار قدیر
Jul 05, 2024