فتح جنگ (نامہ نگار)جھنڈیال میں گیس کی فراہمی کیلئے کام شروع ہونے پرممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمبڑیال اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان کے شکرگزار ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چئیرمین سردار فتح خان جھنڈیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد کے منصوبے دئیے ہیں جھنڈیال کی گیس کا کریڈٹ تو سب لیتے رہے مگر عملی کام ملک سہیل خان اور چوہدری شیر علی خان نے کیا ان شا اللہ تمام گاں اور ارد گرد کی آبادیوں میں پائپ کی تنصیب کرائیں گے میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کام کررہی ہے مہنگائی کم کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع ہوگئے ان شا اللہ بہت جلد ملک بحرانوں سے نکل آئے گا وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں اور عوام کو صحت و تعلیم گھر گھر پہنچانے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے مریم کی دستک کا پروگرام شروع ہوگیا پنڈیگھیب روڈ کی تعمیر کیلئے چوہدری شیر علی خان نے کثیر گرانٹ منظور کرالی ہے جلد اس روڈ کا کام بھی مکمل ہوجائیگا اور عوام کی سفری مشکلات کم ہوجائیں گی۔