مہنگائی نے پاکستان کو انتہائی نازک موڑ پر لاکھڑا کیا، قاضی احمد اکبر 

    حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ممبر پنجاب اسمبلی قاضی احمد اکبر نے کہا کہ مہنگائی کے  نہ رکنے والے سلسلے نے پاکستان کو انتہائی نازک موڑ پر لاکھڑا کیا غریب دو وقت کی روٹی کوترس رہا ہے بجلی گیس کے بھاری بلوں نے تو غریب کو جیتے جی مار ڈالا ہے حکومتی وزیروں کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ شہہ خرچیاں رکنے کا نام ہی نہیں لیتی عوام کو رلا دیا گیالوگ بچوں کو روٹی نہ دے سکنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں سب سن لیں جس جس کو اللہ نے اختیار دیا سب روز محشر ملک وقوم کے ساتھ ظلم وستم کا حساب دینگے اب بھی وقت ہے غریب قوم کو سب ملکر کامیابیوں کی طرف لے جائیں وگرنہ مظلوموں کی فریاد کے بعد کسی کو اللہ کے ہاں سے معافی نہ ملے گی ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی قاضی احمد اکبر  نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ  میرے حلقہ پی پی ون حضرو میں موجود ڈیڑھ سو سال پرانی منڈی مویشی جس کی آپ گریڈیشن پر 84 کروڑ روپے خرچ ہوئے جب منڈی تکمیل کو پہنچی رنگ روغن اب بھی تازہ ہے افسوس نامعلوم وجوہات کی بنا پر میرے حلقے سے اس  منڈی کو منتقل کرنے بارے اٹک انتظامیہ نے فیصلہ کر ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن