اٹک (نامہ نگار ) انصاف یوتھ ونگ نارتھ پنجاب آصف مزمل اعوا ن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق فراز خان کو انصاف یوتھ ونگ کا ضلعی انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر دیا گیا ، اس عہدہ ملنے پر پی ٹی آئی کے موجود ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری، ممبر صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبر، ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد علی، امیدوار پی ٹی آئی حلقہ این اے 49 سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق، سابق صوبائی وزیرسید یاور عباس بخاری، تحصیل صدر اٹک چوہدری عابد نے فراز خان کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کی جبکہ پی ٹی آئی کے ورکروں نے بھی اس عہدہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔