فتح جنگ (نامہ نگار)بیل دوڑ ہمارا ثقافتی ورثہ اور علاقے کا مقبول ترین عوامی کھیل ہے جس سے ہزا رو ں افراد کا روزگار بھی وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم و ایم این اے میجر طاہر صادق نے یونین کونسل جنگل کے گاؤں مورت میں منعقدہ بیل دوڑ میلے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیل دوڑ کا انعقاد سابق چیئرمین حاجی محمد اعظم پسوال،سید امیر مختیار شاہ، را جہ محمد ایوب جنگل،سید غیور شاہ،راجہ افسر مورت ،ملک عبدالرحمن کونجڑنے کیا تھا اس موقع پر حاجی سفیا ن اعظم پسوال،راجہ وحید کیانی،زین اعظم پسوال، وقار حیدر خان پٹواری،راجہ شوکت علی پنڈ رانجھا،سید اسرار شاہ،ماسٹر آ زاد آ ف کریمہ شریف اور اظہر محمود ڈھوک امانت سمیت ہزاروں شائقین موجود تھے میجر طاہر صادق نے کہا کہ بیل دوڑ بارانی علاقوں کا مقبول ترین عوامی کھیل ہے اس کھیل سے نہ صرف ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے بلکہ اس کھیل سے علاقے کے عوام کو گھروں کے نزدیک تفریح کے مواقع بھی میسر آتے ہیں انھوں نے انتہائی منظم اور شاندار انداز میں بیل دوڑ میلے منعقد کرانے پر حاجی محمد اعظم پسوال اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارک باد دی میجر طاہر صادق نے کہا کہ دیگر کھیلوں کی طرح بیل دوڑ کو بھی قومی کھیلوں میں شامل کر کے حکومت کی سرپرستی میں بیل دوڑ مقابلے منعقد کروا کر کسانوں اور مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کی جائے میجر طاہر صادق نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بیل جوڑیوں کے مالکان میں نقد انعامات اور قیمتی تحائف بھی تقسیم کئے قبل ازیں بیل دوڑ میلے میں پہنچنے پر حاجی محمد اعظم پسوال ،راجہ محمد ایوب جنگل اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے میجر طاہر صادق کا والہانہ اور پر جوش استقبال کیا اوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔