سنجوال کینٹ (نامہ نگار)بجلی بلوں میں بے پناہ اضافہ عوام سے حق زندگی چھیننے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ضلع کونسل اٹک سابق ممبر قومی اسمبلی ایمان طاہر نے اپنے بیان میں کیا ھے بلند و بالا دعوے کرنے والے حکمران 200 یونٹس فری بجلی 300 یونٹ فری بجلی کا دعوی کرنے والے نااہل حکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے او ر ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی دونوں پارٹیوں نے عو ام پر ظلم کی انتہا کر دی اور عوام پر بجلی بم گرا کر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے دکھ اور افسوس کی با ت یہ ہے کہ یہ اشرفیہ یہ حکمران خود تو فری بجلی استعمال کرتے ہیں وطن عزیز پاکستان میں اعلی عہدوں پر فائز افسران بالا کو تقریبا 22 ارب روپے کی فری بجلی دستیاب ہوتی ہے اور تقریبا نو لاکھ گاڑیوں میں 20 ارب روپے کا فری پیٹرول عوام کے خون پسینے کی کمائی سے دیستاب کیا جاتا ہئے ۔