اٹک (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی وکنوینرضلعی رابطہ کمیٹی اٹک شیخ آفتاب احمدنے کہاہیکہ حکومت پنجا ب ضلع اٹک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مصر وف عمل ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارڈی سی آفس میں ضلعی رابطہ کمیٹی کیاجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں رکن صوبای اسمبلی چوہد ری شیر علی،ڈپٹی کمشنراٹک راعاطف رضا ،ٹکٹ ہولڈ ر و لیگی رہنما ملک حمیداکبرخان ،سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان ، سابق صوبائی و زیر جہا نگیر خانزادہ کے نمائندے ملک انصار،ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ نوشین اسرار،اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔شیخ آ فتاب احمدنے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت عوامی ترقی وفلاح کیلئے بے مثال اورتاریخی اقدامات کررہی ہے ۔اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوی ہیں۔اجلاس میں مویشی منڈیوں کے حوالے سے بھی مختلف مو ضوعات زیربحث لائے گے جس پرشر کاکو بتایاگیاکہ مویشی منڈیاں کیحوالے سے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔عوامی سہولت کے پیش نظرگوندل منڈی روایتی جگہ پر ہی لگے گی اور اس کے لیے مزید زمین لیز پر لی جائے گی۔ ضلع بھرمیں 103ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہاہے جن پر 32514.928ملین روپے لاگت آئے گی۔