ملک پر مسلط حکمرانوں نے عوام کا جینا دشوار کرکے رکھ دیا ، شہزادہ خان

گوجرخان (نامہ نگار)ملک پر مسلط حکمرانوں نے عوام کا جینا دشوار کرکے رکھ دیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے غریب اور متوسط طبقے دوبھر ہو چکا ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ غریب کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے اقدامات کریں حکمرانوں نے اپنی تمام تر توجہ ذاتی تشہیر پر مرکوزکررکھی ہے عملی کارکردگی زیرو ہے ان خیالات کااظہار سابق کونسلر اور تحریک انصاف کے رہنما خان شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہو چکاہے اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہورہی ہیںبجلی کے بل ادا کرنا غریب عوام کیلئے انتہائی دشوار ہو چکا ہے حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن