راولپنڈی پولیس،تمام مکاتب فکر کے جید علما و اکابرین کا کاروان امن ٹیکسلا پہنچ گیا

Jul 05, 2024

  راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما و اکابرین کا کاروان امن ٹیکسلا پہنچ گیا،کاروان امن میں مولانا محمد صدیق، فرحت کاظمی، مولانا پیر سعید نقشبندی،مولانا شعیب صدیق،سید محسن عباس نقوی، د معین الدین شاہ،  پیر مجید الرحمان، مولانا قاسم ایوب، پیر سید اظہار  حسین شاہ بخاری،عتیق الرحمان شاہ، علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا بلال، مولانا عمر سمیت جید علما اکرام شامل تھے،جامع مسجد مدنی لائق علی چوک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس ہوا،کاروان امن پیام امن لے کر ٹیکسلا حاضر ہوئے ہیں،علما کرام نے کہا کہ کاروان امن سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام جائے گا،محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ جذبہ سے کام کریں گے،کوشش ہے کہ سب ملکر محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کریں،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے جید علما اور اکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں۔

مزیدخبریں