کھنڈہ (نامہ نگار)پا کستان پیپلز پارٹی راو لپنڈی ڈویژن کے نا ئب صدر سردار ناصر خا ن بنگو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ اصلاحات کیلئے مربوط سفارشات دیں جنہیں نظر انداز کیا جانا ملک و قوم کیلئے نیک شگون نہیں وفاقی بجٹ کی منظوری خوش آئند ہے مگر قوم کو ابھی بھی بجٹ اصلاحات پر تحفظات ہیں جنہیں وفاقی حکومت کو اپنی موثر کارکردگی کے ذریعے ختم کرنا ہوگا,,نوائے وقت,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے کسی عوام دشمن اقدام کا حصہ نہیں بنے گی پارٹی قیادت نے وفاقی بجٹ پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور حکومتی غلطیوں و خامیوں کی نشاندہی کی جنہیں درست کیے بغیر وفاقی بجٹ کو ملک و قوم کے لیے سود مند نہیں بنایا جاسکتا۔