مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ہرگز قومی مفاد کے مطابق نہیں،حاجی اخلاق

   کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات سمیت بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی میں بھاری اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ہرگز قومی مفاد کے مطابق نہیں ہیں ہر ہفتے بجلی مہنگی کرنے کا کوئی جواز نہیں لوگ گھر کا سامان فروخت کرکے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں اشیائے روزمرہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سرکاری اداروں میں رشوت ستانی کا راج ہے جو حکومت کی بیڈ گورنس کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ درپیش صورتحال سے ملک کا ہر شہری انتہائی پریشان ہے ہم مسلم لیگ ن میں ہوتے ہوئے اس کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتے ارکان پارلیمنٹ اپنی شاہانہ زندگی اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں یہ اپنی غیرضروری عیاشیوں کے لیئے قوم کا گلا کاٹ رہے ہیں ارکان پارلیمنٹ نے اس بار بھی حالات سے کچھ نہ سیکھا بلکہ اپنی مراعات میں پینتیس ارب کا بھاری اضافہ کرکے سارا بوجھ عام افراد پر ڈال دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن