مری(نمائندہ خصوصی)سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے حافظ نعمان ستی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے عبید ارشد عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے 22 لاکھ مربع میل پر حکمرانی کی، حضورؐ کو سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ بے انتہا پیار تھا ایک مرتبہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سفر جا رہے تھے تو حضور نبی کریم ؐ نے فرمایا اے عمر مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھنا، ایک اور جگہ ارشاد فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتا، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو امیر المومنین کا لقب ملا، سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ، دین اسلام کے داعی تھے، امیر المومنین یکم محرم الحرام سن 24 ھ کو مدینہ منورہ مصلی رسول پر اپنی جان جان آفریں کے حوالے کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار عبید ارشد سیکرٹری اطلاعات اہلسنت والجماعت محلہ گلشن اسلام نے اپنے بیان میں کیا اور مذید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ملک پاکستان میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔