سنجوال کینٹ (نامہ نگار)حضرت عثمان کا جان ومال دین اسلام کی قوت کا ذریعہ بنا انہوں نے ہر موقع پر آپؐ کے حکم پر اپنامال پیش کیا ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین و راہنما حلقہ احباب اہل سنت والجماعت مولانا عدنان عمر نے جامع مسجد عثمان غنی مکیال میں سالانہ محفلِ عظمت عثمان غنی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس محفل میں علاقہ بھر سے علمائے کرام اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ خلیفہ ثالث سیدنا عثمان بن عفان کی دین اسلام کے لیے بے مثال خدمات ھیں انہوں نے ہر موقع پر آپ ؐ کو مایوس نہیں کیا غزو تبوک کا موقع ھو یا پھر مسجد نبوی کی تعمیر و توسیع کا معاملہ ھو مسلمانوں کے لیے میٹھے پانی کے بندوبست کا معاملہ ھو ہر موقع پر حضرت عثمان غنی نے اپنے مال جان کو اسلام کی سربلندی کے لئے پیش کیاہے۔