مری(بیورو رپورٹ) مری میں پارکنگ کے مسائل اور گورنمنٹ کی ناقص پلاننگ گرمائی سیزن ہو یا سرمائی مری ہمیشہ سے جہاں آل پاکستان کی عوام کا پسندیدہ گرمائی مقام رہا ہے وہاں بریٹش راج کے بعد اس میں بے ہنگم ڈویلپمنٹ جاری رہی یہاں تک کہ اب مری شہر اور اس کے گردونواح میں دلکشی ختم ہو چکی ہے حہاں اگر سیاح اس سے متاثر ہوتے ہیں تو مری کے مقامی افراد پورا سال اس کمی سے شدید متاثر ہوتے ہیں تمام جگہ مالکی منوائی جاتی ہے اور جہاں راستوں سے گزرنے کے پابندیاں ہیں تو وہاں لوکلز کیلئے روزمرہ کے معاملات کیلئے شہر آنے پر پارکنگ میسر نہیں۔
مری میں پارکنگ کے مسائل اور گورنمنٹ کی ناقص پلاننگ
Jul 05, 2024