سی سی پی نے ترسیلاتِ زَر اور کرنسی ایکسچینج کے کاروبار کے اندر مرجر کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ترسیلاتِ زَر اور کرنسی ایکسچینج کے کاروبار کے اندر مرجر کی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ ٹرانزیکشن میں اثاثہ پرچیز ایگریمنٹ (اے پی اے)کے زریعے یو بی ایل کرنسی ایکسچینج نے وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی کے بعض اثاثوں کا حصول کیا ہے ۔ یو بی ایل کرنسی ایکسچینج، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ جبکہ وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس یافتہ کمپنی ہے جو افراد اور کارپوریٹ اداروں کو ترسیلات زر سے متعلق سہولیات  فراہم کر رہی ہے۔مجوزہ ٹرانزیکشن میں یو بی ایل کرنسی ایکسچینج، وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی کے بعض اثاثوں کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں غیر منقولہ جائیدادیں، ملازمین، تجارتی معاہدے ، کمپیوٹر ہارڈویئر ، آلات اور گاڑیاں شامل ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن