وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس

Jul 05, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں  کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ، وزیر برائے بحری امور  قیصر احمد شیخ، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے اقتصادی امور  احد خان چیمہ   نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران  ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے ۔کمیٹی نے مختلف وزارتوں/ ڈویڑنوں کی جانب سے اپنے متعلقہ ریاستی ملکیتی اداروں(ایس او ایز )  کے ضروری ہونے  یا بصور ت دیگر ادارہ کے طور پر ہونے کی  درجہ بندی کے لیے پیش کردہ سمریوں  پر غورو خوض  کیا۔ کابینہ کمیٹی نے پاور ڈویڑن، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کی جانب سے پیش کی گئی سمریوں کی منظوری دے دی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کے ایجنڈے کو مزید غور و خوض کے لیے موخر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں